دوسروں کو عدالتی ریمارکس کے طعنے دینے والے اپنی نااہلی کا اعتراف کریں

Do not mention Judge Remarks, Recognize Your Disqualification
Do not mention Judge Remarks, Recognize Your Disqualification

:لاہور

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ  دوسروں کو ہمہ وقت عدالتی ریمارکس کے طعنے دینے والے اپنی نااہلی کا اعتراف کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں خواجہ سعد رفیق نے عمران خان اور کے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا سے عمران کا رشتہ محض سرکاری وسائل کے بے محابا استعمال تک محیط ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی جل رہا ہے اور عمران جھوٹ کی بانسری بجا رہا ہے، دوسروں پر بہتان لگانے والی پی ٹی آئی نے کبھی اپنی کوتاہی یا نااہلی تسلیم نہیں کی، مشعال ، اسما اور عاصمہ کے قاتلوں کو پکڑنے میں ناکامی کےپی کے حکومت کی بیڈ گورننس کے نمونے ہیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کے پی کے پولیس کی نا اہلی کے بارے میں سپریم کورٹ کے ریمارکس پر پی ٹی آئی گونگی کیوں ہوگئی ہے، دوسروں کو ہمہ وقت عدالتی ریمارکس کے طعنے دینے والے اپنی نااہلی کا اعتراف کریں۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ساڑھے چار برس میں پی ٹی آئی نے کے پی کے میں ایک بھی ٹیچنگ اسپتال نہیں بنایا، کے پی کے کا سارا کام پنجاب فرانزک لیب سے کرواتے ہیں اور ساتھ گالیاں بھی دیتے ہیں۔

انہوں نے سندھ حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور چلڈرن اسپتال پورے پاکستان کا لوڈ لیتا ہے، سندھ اور کے پی کے میں ایسا ایک اسپتال بھی کیوں نہیں بنایا گیا؟؟ پی آئی ٹی لاہور سا ایک ادارہ بھی کے پی کے میں نہیں بنا،کیوں ANP اور PTI جواب دیں؟؟

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here