شہبازشریف جیل میں نوازشریف سے ملاقات نہ کرانے پربرہم

Not allowed to meet Nawaz even today despite repeated requests: Shehbaz
Not allowed to meet Nawaz even today despite repeated requests: Shehbaz

:لاہور

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف جیل میں نوازشریف سے ملاقات نہ کرانے پربرہم ہوگئے۔

ٹوئٹرپراپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا کہنا تھا کہ بارباردرخواست کرنے کے باوجود مجھے آج بھی نواز شریف  کی تیمارداری سے روک دیا گیا، میں اورخاندان کے دیگرافراد ہفتے میں دو سے تین بارملتے تھے تاکہ ان کی صحت کے بارے میں با خبررہ سکیں۔ اب صرف جمعرات تک محدود کر دیا گیا، ماں، بہن، بھائی اوربیٹی سے یہ حق چھیننا سراسرظلم و زیادتی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا ہونے پر کوٹ لکھپت جیل میں بند ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here