بیٹی کے بیان سے اتفاق نہیں کرتی، پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری

not agree with daughter statement, Shireen mazari

اسلام آباد:

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے بیٹی ایمان مزاری کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اس بیان سے اتفاق نہیں کرتیں۔

شیریں مزاری کی بیٹی ایمان حاضر مزاری نے فیض آباد دھرنے کے موقع پر ویڈیو بیان میں فوج سمیت کئی اہم اداروں پر تنقید کی تھی۔

اس پراپنے رد عمل کے اظہار میں پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے اپنی صاحبزادی کے پاک فوج کے خلاف ویڈیو بیان کی مذمت کی اور کہا کہ ایمان بالغ ہے اور اس کا اپنا نکتہ نظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں زندگی کے تجربات سے سیکھنا چاہئے، ہم ایک دوسرے سے لاتعلق تو نہیں لیکن رائے سے اختلاف ضرور کرسکتے ہیں اور وہ اپنی بیٹی کے خیالات سے اتفاق نہیں کرتیں۔

واضح رہےکہ ایمان حاضر مزاری نے سوشل میڈیا پر وڈیو بیان میں کہا تھا کہ اگر آپ کو تھوڑی سی بھی امید ہے کہ پاکستان ایک دن پروگریسو اور جمہوری ملک بن سکے گا جہاں لوگوں کی زندگی اور ان کے حقوق کو تحفظ ہوگا توآپ کو بولنا چاہیے، ڈرنے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here