شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر راکٹ حملہ، 2 اہلکار شہید

North Waziristan: A rocket attack on the security forces's vehicle, 2 soldiers martyred
North Waziristan: A rocket attack on the security forces's vehicle, 2 soldiers martyred

:پشاور

وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے فاٹا کی شمالی وزیرستان ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے راکٹ حملے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے تحصیل میر علی اور میرانشاہ کے علاقے عیدک میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر اُس وقت راکٹ لانچر سے حملہ کیا جب اہلکار معمول کے مطابق اپنی گاڑی میں گشت کررہے تھے۔

راکٹ حملے کے نتیجے میں نائب صوبیدار فیصل محمد اور نائیک نعیم جاں بحق جبکہ نائیک محمد ادریس، سپاہی محمد مدثر اور سپاہی اظہر علی زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی فورسز کے مطابق زخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here