ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی نے آنکھیں کھول دیں، انضمام الحق

No uncertainty surrounding Sarfraz captaincy: Inzamam
No uncertainty surrounding Sarfraz captaincy: Inzamam

:دبئی

قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی نے آنکھیں کھول دی ہیں۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے کپتان پر کوئی سوالیہ نشان نہیں، سرفراز پر مکمل اعتماد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ٹیم کامیاب ہوتی ہے تو سب اُس کے والی وارث ہوتے ہیں اور جب ٹیم ہارتی ہے تو کوئی بھی اس کو سہارا نہیں دیتا۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی نے آنکھیں کھول دی ہیں۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم اور کپتان سرفراز احمد پر اعتماد ہے البتہ لڑکوں نے ایشیا کپ میں وہ کرکٹ نہیں کھیلی جس کی توقع تھی۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے دونوں میچز ہار گئی تھی اور پھر ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھی اسے بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here