نہال ہاشمی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

Nihal Hashmi hospitalized due to heart problem
Nihal Hashmi hospitalized due to heart problem

:راولپنڈی

مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو دل کی تکلیف کے باعث اڈیالہ جیل کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق توہین عدالت کیس میں سزا پانے والے (ن) لیگی رہنما نہال ہاشمی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کو دل کی تکیلف کے باعث جیل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز نہال ہاشمی کو توہین عدالت کیس میں ایک ماہ قید اور50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی اور انہیں عدالت سے ہی گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ ابھی نہال ہاشمی کو جیل میں صرف ایک دن ہی ہوا تھا کہ انہیں دل میں تکلیف کی شکایت پیدا ہوگئی جس کے باعث انہیں جیل اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ نہال ہاشمی نے 28 مئی 2017 کو تقریر میں پاناما فیصلہ سنانے والے ججوں کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں جس کے بعد چیف جسٹس نے نہال ہاشمی کی تقریر پر 31 مئی کو ازخود نوٹس لیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here