سجاد علی کے نئے گانے ’لگایادل‘‘ نے مداحوں کے دل جیت لیے

New songs, lgaya dil, Sajjad Ali won the hearts of fans
New songs, lgaya dil, Sajjad Ali won the hearts of fans

:کراچی

پاکستان کے صف اول کے گلوکار سجاد علی کی خوبصورت آواز ہمیشہ ہی لوگوں کے دلوں میں اترجاتی ہےطویل عرصے بعد ایک بار پھر سجاد علی کی آواز کے جادو نے لوگوں کو مسحور کردیا۔

90 کی دہائی میں اپنی خوبصورت آواز سے کروڑوں دلوں پر حکمرانی کرنے والے سجاد علی کا 2013 میں ریلیز ہواگانا ’ہرظلم تیرا یادہے‘آج بھی پہلے دن کی طرح لوگوں کے دلوں میں بساہوا ہے۔

New songs, lgaya dil, Sajjad Ali won the hearts of fans

سجاد علی کو اپنی مدھر آواز کے ذریعے لوگوں کو مدہوش کرنے کا فن آتا ہے جس کا ثبوت ان کا حال ہی میں ریلیز ہوا نیا گانا ’لگایا دل‘ ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

New songs, lgaya dil, Sajjad Ali won the hearts of fans

سجاد علی دھیمی اور دلوں کو چھو جانے والی موسیقی ترتیب دینے کیلئے مشہور ہیں ان کے نئے گیت میں بھی ان کےاسٹائل کی جھلک واضح نظر آتی ہے۔

New songs, lgaya dil, Sajjad Ali won the hearts of fans

’لگادل‘ محبت اور جذبات سے بھرپور گانا ہے جس میں کالج میں پڑھنے والے نوجوانوں کے جذباتوں کو مرکز نگاہ بنایا گیا ہے۔

اس ویڈیو کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے سجاد علی کی بیٹی زو علی نے ڈائریکٹ کیا ہے، جس میں کالج میں پڑھنے والے سات نوجوانوں کی خاموش محبت اور دل ٹوٹنے پر ان کے جذبات کو بہت خوبصورتی سے اسکرین پر اتارا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here