بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کا اعلان آج متوقع

new political party announcement expected today in Balochistan
new political party announcement expected today in Balochistan

:کوئٹہ

بلوچستان میں ایک نئی سیاسی جماعت کا اعلان آج متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی سیاسی جماعت کا نام یونائیٹڈ مسلم لیگ ہوگا، جس کا سربراہ جام کمال کو بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی سیاسی جماعت میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سمیت 32 اراکین صوبائی اسمبلی شمولیت اختیار کریں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ 6 سینیٹر بھی نئی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئینی و قانونی ماہرین کی مشاورت کے بعد نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کے لیے کاغذی کام ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں ان کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد عبدالقدوس بزنجو رواں برس 13 جنوری کو صوبے کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے عبدالقدوس بزنجو کو 51 ووٹوں میں سے 41 ووٹ حاصل ہوئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here