بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت اور عہدیداروں کا اعلان آج ہوگا

New political parties and officials will be announced in Balochistan today
New political parties and officials will be announced in Balochistan today

:کوئٹہ

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ نئی سیاسی جماعت اور ان کے عہدیداروں کا اعلان آج کیا جائے گا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ نئی سیاسی جماعت اور ان کے عہدیداروں کا اعلان آج کیا جائے گا جو بلوچستان کے عوام کیلیے ایک تحفہ اور سرپرائز ہوگا، انھوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، بلوچستان میں ترقی اور بلوچستان کے عوام خوشحال ہونگے تو پاکستان میں بھی ترقی اور خوشحالی ہوگی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ آج ساڑھے 11 بجے پریس کانفرنس کے دوران نئی سیاسی جماعت اور ان کے عہدیداروں کا اعلان کیا جائیگا۔ 

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here