بھارت کے نوبیاہتا جوڑے کا انوکھے انداز میں فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

New India couple's unique photo shoot goes viral on social media
New India couple's unique photo shoot goes viral on social media

شادی کے لمحات کو کیمرے میں قید کرنا ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے لیکن بھارتی میں ایک نوبیاہتا جوڑے اس خواہش کو ایسے انوکھے انداز میں پورا کیا جو شاید ہی کسی دُلہا دُلہن نے سوچا ہو۔

بھارتی ریاست کیریلا میں چھرتھالا سے تعلق رکھنے والے نو بیاہتے جوڑے نے فوٹو شوٹ کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جہاں ایک بڑا گڑھا تھا، جوڑے نے وہاں مصنوعی بارش کروائی جس کے بعد فوٹوگرافر نے گڑھے کے اندر اس نوبیاتے جوڑے کی تصاویر کھینچی۔

اس فوٹو شوٹ کا دورانیہ 24 گھنٹے تھا جب کہ اس منفرد فوٹو شوٹ میں بھارتی ایک لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

نوبیاہتا جوڑے ابھیجیت اور نیانا کی خواہش تھی کہ یہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو۔

نیانا کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بہت سے دوستوں اور رشتہ داروں کی شادی کی تصاویر دیکھی ہیں جو کہ روایتی تھیں اس لیے میں نے سوچا کہ ہمیں ان سب سے الگ فوٹوشوٹ کروانا چاہیے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے یہ چنا۔

بھارت میں اس طرح کے منفرد فوٹو شوٹ بے حد مقبول ہیں، اور یہ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔

نوبیاتے جوڑے ابھیجیت اور نیانا کا کہنا تھا کہ ہماری شادی صرف 10 سے 15 منٹ کی تھی، شادی میں صرف ایک خاص بات تھی وہ یہ ’فوٹو شوٹ‘ تھا، ہم یہی چاہتے تھے کی یہ یادگار ہو اور دوسروں سے مختلف ہو اور اسے سب پسند کریں۔

شادی کے بعد جب ہم نے ’پوسٹ ویڈنگ فوٹو شوٹ‘ کا سوچا تو ایسا فوٹوشوٹ کرنے کے لیےکسی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی مگر جب سب نے ہماری یہ تصاویر دیکھیں تو سب نے اس کی بے حد تعریف کی ۔

26 سالہ ابھیجیت اور 23 سالہ نیانا کی شادی گھر والوں کی پسند سے طے کی گئی تھی اور ان دونوں کا کہنا ہے کہ ہم اس شادی سے بہت خوش ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here