نواز شریف کے والد میاں شریف نے نواز شریف کو پیسے دے کر ہمارے گھر بھیجا تو میرے والد نے کہا؟

Nawaz Sharif's father sent money by Nawaz Sharif to our house, so my father said
Nawaz Sharif's father sent money by Nawaz Sharif to our house, so my father said

:اسلام آباد

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا اپنی کتاب میں کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے والد میاں شریف نے نواز شریف کو پیسے دے کر ہمارے گھر بھیجا تھا تو میرے والد نے کہا کہ ہم پیسے لیتے نہیں دیتے ہیں اور یہاں سے نواز شریف کی سیاست کا آغاز ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی خود نوشت”سچ تو ہے ” منظر عام پر آگئی ہے ۔جس میں چوہدری شجاعت حسین نے اہم سیاسی واقعات سے متعلق انکشاف کیے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین کی اس کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اس کتاب میں لکھتے ہیں کہ 1977 کے الیکشن میں ایک دن ایک گورا چٹا نوجوان جس نے اپنا نام نواز شریف بتایا تھا۔وہ پیسے لے کر ہمارے گھر کے باہر بیٹھا تھا۔ میرے والد نے پوچھا یہ کون لڑکا ہے؟ تو میں نے بتایا کہ یہ کاروباری شخصیت میاں شریف کا بیٹا ہے۔ الیکشن میں پیسے دینے آیا ہے۔میرے والد نے کہا ہم لوگوں کو پیسےدیتے ہیں،لیتے نہیں۔اس لیے آپ ان کو کہیں کہ یہ پیسے واپس لے جائیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here