نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہیے تھا،اعتزازاحسن

Aitzaz Ahsan
Aitzaz Ahsan

 اعتزاز احسن: اپنےایک بیان میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جس طرح کے مقدمات اس وقت نیب میں چل رہے ہیں،

اس تناظر میں نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ہونا بہت ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ عدالت نوازشریف کےساتھ نرمی برت رہی ہے،،، حدییبہ پیپرز ملز کا فیصلہ اسکی واضح مثال ہے،ان کامزید کہناتھا کہ مجھے کوئی شوق نہیں کہ نواز شریف کو جیل میں جاتا دیکھوں،،،لیکن انہیں جیل بھیجے جانے پر کسی قسم کی حیرانگی نہیں ہوگی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نواز شریف اس وقت عدلیہ اور ججز پر مسلسل دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں،،انہوں نے کہاکہ نوازشریف نےشہباز شریف کو اگلا وزیراعظم بنانے کافیصلہ اپنی صاحبزادی مریم نواز کی قربانی دے کرکیا کیونکہ جس طرح سے مشکل وقت میں مریم نے ان کا ساتھ دیا، اصل میں انہیں آگے لانا چاہیے تھا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here