نوازشریف، شرم تم کو مگر نہیں آتی

Nawaz Sgarif, Sharam tum ko magar nahi aati
Nawaz Sgarif, Sharam tum ko magar nahi aati

:لاہور

الجزیرہ نیوز کےمطابق سعودی حکومت  نے کاروباری  بد دیانتیوں  میں ملوث ہونے والے افراد کے  تمام بینک اکاؤنٹ  اور جائیدادیں ضبط کر لیں  جن میں “90” سعودی شہری  اور “5” غیر ملکی  افراد  شامل ہیں  سعودی عرب ” اینٹی کرپشن”  کے محکمے  نے سابق پرائم منسٹر  بنگلہ دیش خالدہ ضیا ،  لبنان کےسعد الحریری اورپاکستان کے  نا اہل وزیراعظم  میاں نواز شریف  پر  منی لانڈرنگ ، فراڈ  اور  دھوکہ دہی میں شامل ہونے کی وجہ سے  ان کی جائیدادیں ضبط کر لیں  اور وضاحت میں کہا کہ ان کے پاس حکومتی  عہدے تھے جن  کا انہوں نے نا جائز استعمال کیا۔

ان افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے  سعودی حکومت نے بین الااقوامی عدالت سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

واہ  رے نواز شریف!  تو نے اپنے مفادات کے لئے  مقدس سر زمین  مکہ مکرمہ سے  بھی منی لانڈرنگ کر کے   پاکستان کو بدنام کیا۔

کعبے کس منہ سے جاؤ گے غالؔب
شرم تم کو مگر نہیں آتی

2 تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here