’نوازشریف کو جیل میں ائیرکنڈیشن، ہیٹر اور مشقتی سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں‘

'Nawaz Sharif continues to have AC, heater, TV and other facilities in prison'
'Nawaz Sharif continues to have AC, heater, TV and other facilities in prison'

:لاہور

پنجاب حکومت نے نوازشریف کو جیل میں دی گئی سہولتوں سے متعلق شہبازشریف کے خط کا جواب دے دیا۔

شہباز شریف نے چیف سیکریٹری کے نام خط میں نواز شریف کو جیل میں فراہم کی گئی سہولتوں سے متعلق وضاحت مانگی تھی جس کے بعد چیف سیکریٹری نے خط محکمہ داخلہ کو ضروری کارروائی کے لیے بھجوا دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے اپنے خط میں بتایا ہےکہ نواز شریف کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر ائیرکنڈیشنر اور دیگر سہولتیں دی جارہی ہیں، ان کو جیل میں ہیٹر، ٹی وی، ٹیبل کرسی اور مشقتی کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق خط میں مزید بتایا گیا ہےکہ نوازشریف کی صحت کو ڈاکٹر اور دیگر طبی سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں، ان کو گھر سے کھانا منگوانے اور اہل خانہ سے ملاقات کی بھی اجازت ہے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here