نوازشریف نے ضمانت کی درخواست جلد سننے کیلئے نئی درخواست دائر کردی

Nawaz moves SC again for early hearing of bail plea
Nawaz moves SC again for early hearing of bail plea

:اسلام آباد

نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت کی درخواست کو جلد سننے کے لیے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کردی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکلاء کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ کیس کی جلد سماعت کیلئے پہلے بھی درخواست دائر کی تھی، پہلی درخواست میں 6 مارچ کو ضمانت کا کیس مقرر کرنے کی استدعا کی تھی، عدالت پہلے 6 مارچ کو کیس مقرر کرنے کی استدعا مسترد کر چکی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ معاملے کی نزاکت اور بگڑتی صحت کے سبب درخواست کو رواں ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ العزیزیہ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے نوازشریف کی درخواست مسترد کرچکی ہے جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

سپریم کورٹ گزشتہ ہفتے نوازشریف کی ضمانت کی درخواست جلد سننے کے لیے دائر کی جانے والی درخواست کو بھی مسترد کرچکی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here