ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف اور مریم نواز احتساب عدالت پہنچ گئے

Nawaz, Maryam reach accountability court for Avenfield case hearing
Nawaz, Maryam reach accountability court for Avenfield case hearing

:اسلام آباد

شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کریں گے جب کہ نامزد تینوں ملزمان نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔

مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل امجد پرویز نیب کے گواہ واجد ضیاء پر جرح کریں گے، اس سے قبل نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے مسلسل 10 روز سماعت کے دوران جرح مکمل کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here