نوازشریف کے شیر ان کے ساتھ کھڑے ہیں: مریم نواز

Nawaz in high spirits, tweets Maryam after jail visit
Nawaz in high spirits, tweets Maryam after jail visit

:لاہور

سابق وزیراعظم نوازشریف سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کی۔

والد سے ملاقات کے بعد مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ میاں نوازشریف بلند حوصلے کے ساتھ ہیں، نیک خواہشات اور دعاؤں میں یاد رکھنے والوں کی شکرگزار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی غیر متزلزل حمایت اور نیک جذبات کا شکریہ، اللہ آپ سب کا حامی وناصر ہو۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کے جذبات اور نیک خواہشات نواز شریف تک پہنچاتی ہوں، والد کو بتاتی ہوں کہ کس طرح ان کے شیر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here