ملتان کا سارا ڈرامہ ایک ’داغی‘ کو دربار میں شامل کرنے کیلئے رچایا گیا، فواد چوہدری

Nawaz has to go to prison, says Fawad Chaudhry
Nawaz has to go to prison, says Fawad Chaudhry

:اسلام آباد

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ملتان میں تقریر کے ردعمل میں کہا کہ ملتان کا سارا ڈرامہ ایک ’داغی‘ کو دربار میں شامل کرنے کیلئے رچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے جلسے میں پٹواریوں نے بھی آنا چھوڑ دیا ہے، عوام تو پہلے بھی کبھی ان کے جلسے میں نہیں آتے تھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جہلم کے بعد ملتان کے باسیوں نے بھی کرپٹ خاندان سے مکمل بیزاری کا اظہار کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملتان میٹرو سے ہونے والی ترقی دوست ملک چین کے حکام نے بے نقاب کی۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب جیل تو آپ کو جانا ہی ہے، آپ چوری کا مال واپس کرنے کی تیاری کریں، آپ نے غریب عوام کی جیبیں کاٹ کر سرمایہ چرایا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پختونخوا حکومت نےکارکردگی دکھائی جس کا آپ کیلئےتصور بھی محال ہے،صوبے میں عمران خان پھر آرہا ہے،پنجاب آپ سے جان چھڑوا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی غلط فہمیاں آئندہ چند روز میں دور ہوجائیں گی۔

خیال رہے کہ آج ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کے ساتھ جو وعدے کیے ایک، ایک کر کے سب پورے کیے۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ آج پورا ملتان ہی جلسہ گاہ بن گیا ہے اور دوسرے کہتے ہیں کہ جنوبی پنجاب ان کا ہے تو عوام خود بتا دیں کہ وہ کس کے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج جنوبی پنجاب میں جتنا پیار ملا ہے تو دل کرتا ہے باقی زندگی یہاں گزار دوں، جتنا انسانوں کا سمندر آج دیکھا ہے پہلے نہیں دیکھا۔

نواز شریف نے کہا کہ جنوبی محاذ والوں کے ساتھ ایک لاڈلہ بھی بیٹھا تھا، ان کو کہتا ہوں آؤ دیکھو یہ ہے جنوبی پنجاب، 2018 کے انتخابات میں جنوبی پنجاب نواز شریف کے پیچھے محبت بھر ا پیغام لے کر کھڑا ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here