کوئی اور نہیں نواز شریف خود اپنے خلاف سازش کررہے ہیں، فواد چوہدری

Nawaz giving traditional narrative of 'conspiracy' against him, says Fawad
Nawaz giving traditional narrative of 'conspiracy' against him, says Fawad

:اسلام آباد

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی اور نہیں بلکہ نواز شریف خود اپنے خلاف سازش کررہے ہیں۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اپنا روایتی بیانیہ دے رہے ہیں کہ ان کے خلاف سازش ہوئی، ان کے بچوں کی 16 کمپنیوں میں 300 ارب روپے کہاں سے آئے؟

فواد چوہدری نے کہا کہ لندن میں جائیدادوں کے ذرائع کیا ہیں نواز شریف اس کا جواب نہیں دیتے، نوازشریف سے سوال پوچھ لیا جائے تو کہتے ہیں جمہوریت کو خطرہ ہے، نوازشریف کو چاہیے کہ وہ جائیداد اور آمدنی کے ذرائع بتائیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللہ کو اگلی صف میں بٹھانا اور ان کا استقبال کرنا قابل مذمت ہے، رانا ثناء کو خواتین کی تضحیک میں مریم نواز کی شہہ حاصل تھی۔

رہنما تحریک انصاف شفقت محمود نے بھی نواز شریف کی تقریر پر رد عمل ظاہر کیا اور کہا کہ ان کی ساری تقریر عمران خان کے بارے میں تھی۔

شفقت محمود نے کہا کہ لاہور کے جلسے کے بعد عمران خان نواز شریف کے اعصاب پر سوار ہیں، وہ وعدے کر رہے ہیں یہ کریں گے اور وہ کریں گے، جنہوں نے 30 سال میں کچھ نہیں کیا اب کیا کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here