ملک کا نظام عدل فرسودہ، مطلوبہ نتائج نہیں دے رہا، رانا ثنااللہ

national judiciary system not giving expected results, Rana Sana Ullah
national judiciary system not giving expected results, Rana Sana Ullah

:فیصل آباد

وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ملک کا نظام عدل فرسودہ ہے اور مطلوبہ نتائج نہیں دے رہا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ساڑھے چار برس کے دوران حکومت کے لیے ہروقت مشکل کھڑی کی گئی، ہر وقت انتشار پھیلانے کی سازش اور ترقی میں رکاوٹ ڈالی گئی لیکن حکومت نے تمام مشکلات کے باوجود ترقی کے عمل کو جاری رکھا، یہ قوتیں پوری طرح سے ایکسپوز ہوگئی ہیں۔

عمران خان پر تنقید

انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا بے شرم انسان کیا قوم کی قیادت کرسکتا ہے؟ وہ ملک میں عدم استحکام اور افرا تفری کا ایجنڈا نافذ کرنے پر تلا ہواہے، اس کا مقصد صرف ایک ہے کہ ملک ترقی نہ کرے جب کہ نواز ایسا لیڈر ہے انہوں نے کبھی اس کی باتوں کا بھی جواب نہیں دیا۔

’تحریک عدلیہ کیخلاف نہیں‘

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے خلاف کوئی تحریک نہیں چلائی جارہی، موجودہ نظام عدل مطلوبہ نتائج نہیں دے رہا، سب کے علم میں ہے کہ داد کیس کرے اور پوتا بھگتے، یہاں وکیل کرنے کی ضرورت نہیں جج ہی کرلیں، یہ وہ ضرب المثل ہے جو ہر خاص و عوام کے زبان پر ہے۔

وزیر قانون پنجاب نے مزید کہا کہ یہ نظام عدل فرسودہ ہے نتائج نہیں دے رہا، ہماری تحریک ایسا نظام عدل لانے کے لیے ہے جو آدمی کو اس کی چوکھٹ پر  انصاف دے، کسی لاڈلے اور غیر لاڈلے کے درمیان کوئی تفریق نہ کرے، جب نظام عدم بدلے گا وہاں جاکر ججز نے ہی بیٹھنا ہے، یہ کسی جج یا ادارے کے خلاف ہے، نظام میں تبدیلی عوام اور پارلیمنٹ کا حق ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here