ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان 18 اپریل کو کیا جائے گا: پی سی بی

National cricket team will be announced on April 18 for the World Cup: PCB
National cricket team will be announced on April 18 for the World Cup: PCB

:لاہور

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2019 کھیلنے والے کھلاڑیوں کا اعلان 18 اپریل کو کیا جائے گا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے منتخب کردہ 23 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 15 اپریل کو ہوگا اور انہی کھلاڑیوں میں سے مکمل طور پر فٹ کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈکپ ٹیم تیار کی جائے گی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد نواز نے پیٹرن ٹرافی گریڈ ٹو کا میچ کھیلنا ہے اور ان کا فٹنس ٹیسٹ ان کے ڈیپارٹمنٹ کی درخواست پر 13 اپریل کو کیا جائے گا اور 15 اپریل کو باقی 22 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ 16 اور 17 اپریل کو ممکنہ کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے جب کہ  پندرہ رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ کے ساتھ دو ریزرو کھلاڑی بھی ہوں گے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کا آغاز 30 مئی سے ہوگا اور ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ورلڈکپ 2019 کے لیے صرف نیوزی لینڈ کی جانب سے اب تک کین ولیمسن کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here