نواب آف بہاولپور کی جماعت نیشنل عوامی پارٹی تحریک انصاف میں ضم

National Awami Party integrates into PTI
National Awami Party integrates into PTI

:اسلام آباد

نواب آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے اپنی پارٹی بھی پی ٹی آئی میں ضم کردی۔

زرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سے تحریک انصاف کو ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے، جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے بعد نواب آف بہاولپور نے اپنی نیشنل عوامی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کردیا ہے۔

اس ضمن میں نواب صلاح الدین عباسی نے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی جس میں جہانگیر ترین اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نواب آف بہاولپور نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتےہوئے  کہا کہ وہ اپنی پارٹی کو بھی پی ٹی آئی میں ضم کررہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے نواب صلاح الدین عباسی کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here