بریکنگ نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ناصر الملک نگراں وزیراعظم بن گئے

Nasir-ul-Mulk
Nasir-ul-Mulk

:اسلام آباد

حکومت اور اپوزیشن نے نگراں وزیراعظم کے لیے جسٹس (ر) ناصر الملک کے نام کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نگراں وزیراعظم کے نام کے اعلان کے لیے مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی موجود ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شاہد اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی جارہی ہے جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی موجود ہیں۔

انتہائی اہم ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مجوزہ ناموں میں سے ایک کو نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کے لیے اتفاق کرلیا جس کا اعلان کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کے دوران کیا جائے گا۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا تاہم ان سے پوچھا گیا کہ وہ کون سا نام ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اس کا اعلان ہوگا۔

یاد رہے کہ نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام سامنے آئے ہیں جب کہ حکومت نے جسٹس (ر) تصدق حسین جیلانی اور ڈاکٹر عشرت حسین کے نام تجویز کیے ہیں۔

نگراں وزیراعظم کے لیے اپوزیشن کے ناموں میں سے کسی ایک کا اعلان ہوسکتا ہے اور پیپلز پارٹی کی جانب سے تجویز کردہ سابق سیکرٹری خارجہ و سفیر جلیل عباس جیلانی کو نگراں وزیراعظم تعینات کیے جانے کا قومی امکان ہے۔

یاد رہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے اس سے قبل وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان 5 ملاقاتیں ہوئیں جو بے نتیجہ ثابث ہوئیں۔

اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے پیپلز پارٹی کے پیش کردہ ناموں کو مسترد کیا گیا ہے تاہم حکومتی ناموں پر پی ٹی آئی متفق دکھائی دیتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here