’نشوا کے والدین کو انصاف ضرور ملے گا‘

Nashwa parents will definitely get justice
Nashwa parents will definitely get justice

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نشوا کے والدین کو انصاف ضرور ملے گا ۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے 9 ماہ کی نشو اکے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ افسوس ہے تمام کوششوں کے باوجود نشوا زندگی کی بازی ہار گئی ۔

مراد علی شاہ نے مزید کہاکہ سندھ حکومت نے بچی کے بیرون ملک علاج کروانے کا پلان بنایا تھا۔ان کا کہناتھاکہ نشوا کے والدین کے دکھ کو سمجھتے ہیں،دعا ہے کہ اللہ پاک انہیں صبر عطا فرمائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہاکہ نشوا کے والدین کے ساتھ انصاف ہوگا،بچی کو غلط انجکشن لگانے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے اسپتال کے ایڈمن اور نرسنگ انچارج کو حراست میں لے کر تفتیش تیز کردی ہے ۔مقدمے کے دوران نشوا کے والد کو دھمکیاں دینے والے ایس پی طاہر نورانی بھی عہدے سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here