نجات مفتاح سعودی عرب کے تھیٹر پر کام کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں

najat Muftah became the first woman working on Saudi Arabia theater
najat Muftah became the first woman working on Saudi Arabia theater

:سعودی عرب

آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ نجات مفتاح سعودی عرب کے تھیٹر پر کام کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی خاتون اداکارہ نجات مفتاح نے جمعے کے روز پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامہ حیات الإمبرا طور یعنی ’شہنشاہ کی زندگی‘ میں ایک اہم کردار ادا کیا۔

نجات نے اس موقع پر کہا کہ وہ اسکول کے اسٹیج ڈراموں میں حصہ لیتی رہی ہے لیکن اس کے وہم وگمان میں نہیں تھا کہ وہ ایک دن عوامی تھیٹر پر اپنے فن کو پیش کرسکیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ والدہ اور ڈرامے کی ٹیم نے بھرپور حوصلہ افزائی کی جس وجہ سے یہ سب کرنا آسان رہا۔

’شہنشاہ کی زندگی‘ ڈرامے کو 2017 میں جدہ شہر میں چار مرتبہ پیش کیا گیا ہے تاہم اس بار پہلی مرتبہ کسی خاتون کو بھی شامل کیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ شوز میں نجات کا کردار مرد اداکار نے ادا کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here