احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف نیب کے ضمنی ریفرنس کی سماعت

NAB sub reference hearing against Sharif family in accountability court
NAB sub reference hearing against Sharif family in accountability court

:اسلام آباد

سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف فلیگ شپ ضمنی ریفرنس کی سماعت جاری ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ضمنی ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور نامزد دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے، اس موقع پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کی طبعیت خراب ہے اگر عدالت اجازت دے تو وہ چلے جائیں۔

جس پر عدالت نے سابق وزیراعظم کو حاضری لگا کر عدالت سے جانے کی اجازت دے دی۔

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث استغاثہ کے گواہ راؤ عبدالحنان پر جرح کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر راؤ عبدالحنان کا بیان قلمبند کیا گیا تھا اور ان کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here