شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی

NAB references hearing against Sharif family will be done today
NAB references hearing against Sharif family will be done today

:اسلام آباد

سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز کی سماعت کریں گے۔

گزشتہ روز نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث سماعت آج دوپہر 2 بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی تھی۔

آج کی سماعت کے دوران نیب کی جانب سے پیش کیے جانے والے دو گواہان کے بیانات قلمبند ہوں گے اور وکیل خواجہ حارث ان پر جرح کریں گے۔

کیس کا پس منظر

سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے ہیں جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہے۔

نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں حسن، حسین ، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا ہے۔

العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here