نیب کی نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

NAB recommends to put the name of Nawaz Sharif in ECL
NAB recommends to put the name of Nawaz Sharif in ECL

:اسلام آباد

 نیب نے وزارت داخلہ سے سفارش کی ہےکہ نوازشریف، مریم نواز اور کپیٹن صفدر کا نام ای سی ایل شامل کیاجائے۔

نجی نیوز چینل کےمطابق نوازشریف سمیت مریم نواز اور ان کے خاوند کیپٹن صفدر کانام ای سی ایل میں  شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ترجمان نیب نے تصدیق کرتےہوئےبتایا ہےکہ اس حوالے سے نیب نے خط وزارت داخلہ کو تحریر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ نوازشریف اور مریم نواز نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ کلثوم نواز کی تیمارداری کےلیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں اور وہ لندن میں زیر علاج ہیں۔

ادھر نوازشریف کے خلاف 2ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردئیے گئےہیں۔ نیب کے پراسیکیوٹرسردارمظفرنے رجسٹرارآفس میں ریفرنسز جمع کرادیے ہیں۔ ترجمان نیب نے بتایاہےکہ نوازشریف،حسن اورحسین کے خلاف نئے شواہد ضمنی ریفرنسزکا حصہ ہیں۔ ترجمان نیب کےمطابق فلیگ شپ ریفرنس میں حسن اورحسین کی آف شور کمپنیوں کی نئی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here