’نیب بیوروکریسی کے کام میں رکاوٹ نہیں بلکہ آسانیاں پیدا کرنے والا ادارہ ہے‘

NAB doesn’t constrain bureaucracy but assists it, says chairman Iqbal
NAB doesn’t constrain bureaucracy but assists it, says chairman Iqbal

:اسلام آباد

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہےکہ  نیب بیوروکریسی کے کام میں رکاوٹ نہیں بلکہ آسانیاں پیدا کرنے والا ادارہ ہے۔

اسلام آباد میں بیوروکریسی سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کو مردہ ادارہ قرار دیا جاتا تھا لیکن یہ اپنی آزادانہ حیثیت منوانے میں کامیاب ہوگیا، ملکی ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، بیوروکریسی کے مسائل سے آگاہ ہوں، پروپیگنڈا کیا گیا نیب کی وجہ سے بیوروکریسی نے کام کرنا چھوڑ دیا، ہزاروں مقدمات میں بیوروکریسی کے خلاف مقدمات نہ ہونے کے برابر تھے، اس پروپیگنڈےکا مقصد نیب پر الزام تراشی اور بیوروکریسی کی حوصلہ شکنی تھا۔

چیئرمین نیب نے اپنے خطاب میں بیوروکریسی کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کا کہنا نیب آپ کا اپنا اور انسان دوست ادارہ ہے، ہم پاکستان کی وجہ سے آج ان اہم عہدوں پر فائز ہیں، ہم سب کوملک نے جو کچھ دیا وہ ہم پر قرض ہے اسے اتارنا ہے، ملک کی ترقی اور بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے مل کر کام کرناہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب بیوروکریسی کے کام میں رکاوٹ نہیں بلککہ آسانیاں پیدا کرنے والا ادارہ ہے، بیوروکریسی اور نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، حکومت یا گروہ سےنہیں۔

چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ 28سال قبل سواری نہ رکھنے والے آج دبئی اور دیگر ممالک میں جائیدادوں اور ٹاورز کے مالک ہیں، ان سے پوچھیں کہ یہ سب کہاں سے آیا تو یہ جرم ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here