نیب نے نوازشریف کی 20 مئی کو طلبی کا نوٹس جاتی امرا میں وصول کرادیا

NAB delivers summons for Nawaz Sharif at Jati Umra
NAB delivers summons for Nawaz Sharif at Jati Umra

:لاہور

نیب کی ٹیم نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی 20 مئی کو طلبی کا نوٹس ان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں وصول کرادیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے نوازشریف کو 20 مئی کو طلب کررکھا ہے، (ن) لیگ کے قائد پر الزام عائد کیا گیا ہےکہ انہوں نے 1998 میں بطور وزیراعظم اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے رائے ونڈ سے جاتی امرا تک غیر قانونی سڑک تعمیر کرائی۔

نیب نوٹس کے مطابق میاں نوازشریف نے سڑک کی چوڑائی 20 سے 24 فٹ کرائی، ان کی وجہ سے ضلع کونسل کے بہت سے عوامی منصوبے بند کرنا پڑے۔

نیب کی ٹیم نوازشریف کی طلبی کا نوٹس وصول کرانے جاتی امرا پہنچی جہاں ٹیم کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی، نیب ٹیم نے گیٹ پر ہی سیکیورٹی اسٹاف کو نوٹس موصول کرایا۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ چیئرمین نیب نے نوازشریف کے کیس کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس میں دو ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر شامل ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here