نیب شہباز شریف کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کو نہیں بلائے گا

nab chairman cancels notices issued to shehbazs wife daughters
nab chairman cancels notices issued to shehbazs wife daughters

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے شہباز شریف کی اہلیہ اور دونوں صاحبزادیوں کی طلبی کے نوٹسز منسوخ کر دیئے۔

نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے نصرت شہباز، رابعہ عمران اور جویریہ علی کو سوال نامہ بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی اہلیہ اور دونوں صاحبزادیوں کو آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں آجہی سوال نامے ارسال کیے جائیں گے۔

نیب کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب خواتین کی حرمت، عزت اور چادر و چار دیواری کے تقدس پر مکمل یقین رکھتا ہے، شریف فیملی کے تمام کیسز کی براہ راست نگرانی چیئرمین خود کریں گے۔

نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب ’احتساب سب کے لیے‘ کی پالیسی پر سختی سے گامزن ہے، نیب کی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں۔

چیئرمین نیب نے یہ بھی کہا کہ نیب کی نظر میں تمام ملزمان برابر ہیں، میگا کرپشن کے مقدمات کومیرٹ کی بنیاد پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here