نیب کی درخواست مسترد، کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت برقرار

NAB application rejected, Captain (retd) Safdar guarantee intact
NAB application rejected, Captain (retd) Safdar guarantee intact

:اسلام آباد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت برقرار رکھی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے سلسلے میں پیش نہ ہونے پر کیپٹن (ر) صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر نیب اہلکاروں نے انہیں لندن سے وطن واپسی پر ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرلیا تھا۔

بعدازاں احتساب عدالت نے 9 اکتوبر کو کیپٹن (ر) صفدر کو ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

تاہم نیب نے احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے نیب کی درخواست پر سماعت کے بعد 14 دسمبر 2017 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنایا گیا۔

اپنے فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی درخواست مسترد کردی اور کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت برقرار رکھی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here