مرتضیٰ وہاب کا گورنر سندھ کے بیان پر ردعمل

Murtaza Wahab's reaction to Governor Sindh's statement  
Murtaza Wahab's reaction to Governor Sindh's statement  

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر سندھ آئینی حدود کی چائنا کٹنگ کررہے ہیں، آئینی حدود سے تجاوز اختیارات کی چائنا کٹنگ ہے۔

ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اگر گورنر سندھ کو آئینی معلومات نہیں تو پیپلز پارٹی مفت ٹیوشن دینے کو تیار ہے،سندھ کی تقسیم کا خواب دیوانے کی بڑ ہے۔

صوبائی مشیر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو دیکھ بھال کر گورنر کا عہدہ تفویض کرنا چاہئے تھا، سندھ کی تقسیم کا شوشہ چھوڑنے والے حقیقی مسائل سے نگاہ بدل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے تنخواہ وصول کرنے والے سندھ کی تقسیم کی بات کررہے ہیں، اگر سندھ پسند نہیں تو سندھ کے پیسے بھی واپس کریں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here