اسٹیج اداکارہ شیزا بٹ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں

murderous attack on stage actress Shiza Butt
murderous attack on stage actress Shiza Butt

:فیصل آباد

اداکارہ شیزا بٹ کی گاڑی پر دو مسلعح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی تاہم وہ محفوظ رہیں۔

 معروف اسٹیج اداکارہ شیزا بٹ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں۔ پولیس کے مطابق اداکارہ فیصل آباد کے منروا تھیٹر سے ہوٹل جارہی تھیں کہ راستے میں ان کی گاڑی پر 2 مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے، حملے میں شیزا بٹ محفوظ رہیں تاہم ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

شیزا بٹ پر قاتلانہ حملے کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور اداکارہ کے دیگر ساتھی اور مداح بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے، شیزا بٹ کے خاوند عبدالمجید کی مدعیت میں تھانہ جھنگ بازار میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی اداکارہ شیزا بٹ پر فائرنگ کی گئی تھی تاہم خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here