ملتان: موسمی انفلوئنزا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی

Multan: the number of deaths risen to 17 due to seasonal influenza
Multan: the number of deaths risen to 17 due to seasonal influenza

:ملتان

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ملتان میں موسمی انفلوئنزا کے باعث حالیہ دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد  17  ہوگئی۔

ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ ملتان کے نشتر اسپتال میں موسمی انفلوئنزا سے متاثرہ ایک خاتون انتقال کرگئی جس کے بعد 23 روز  کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

٢٣ روز کے دوران موسمی انفلوئنزا کے 104 مشتبہ کیسز سامنے آئے جب کہ گزشتہ روز سے موسمی انفلوئنزا کے مزید 6 مشتبہ مریض ملتان کے نشتر اسپتال لائے گئے۔

ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ اب تک 47 افراد میں موسمی انفلوئنزا کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ اس مرض کے باعث اب تک 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کا کہا جارہا ہے اور اسپتالوں میں انلفوئنزا کے مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here