ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Multan sultans decided to field after winning the toss against Quetta Gladiators
Multan sultans decided to field after winning the toss against Quetta Gladiators

:شارجہ

پاکستان سپرلیگ میں آج کھیلے جانےوالے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سرفراز احمد، رمیز راجہ جونیئر، عمر امین، محمد اللہ ریاض، ریلے روسو، محمد نواز، شین واٹسن، حسن علی، انور علی، راحت علی اور جون ہیسٹنگ شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کیون پیٹرن ان فٹ ہونے کے باعث ٹیم حصہ نہیں ہیں اور ان کی جگہ محمد اللہ کو شامل کیا گیا ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم

ملتان سلطانز کی ٹیم احمد شہزاد، کمار سنگارا، صہیب مقصود، شعیب ملک، کیرن پولارڈ، ڈیرن براوو، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمران طاہر، جنید خان اور سیف بدر پر مشتمل ہے۔

ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز 4 میچز میں 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے جب کہ شعیب ملک الیون کو 2 میچز میں کامیابی، ایک میں شکست کا سامنا رہا ہے اور ایک میچ بارش کے باعث نہیں ہوسکا ہے جس کے باعث انہیں ایک پوائنٹس دیا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی ٹورنامنٹ میں 4 میچز کھیل کر 4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور سرفراز الیون کو 2 میچز میں کامیابی اور 2 میں شکست کا سامنا رہا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے میچ میں جیت اہم ہے کیوں کہ کامیابی کی صورت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسری پوزیشن پر آجائے گی۔

پی ایس ایل کا آج ہونے والا دوسرا مقابلہ 

پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مقابلہ پشاور زلمی اور لاہور قلندر کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوگا۔ میگا ایونٹ کا 14 واں مقابلہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

دفاعی چیمپئن پشاور زلمی ایونٹ میں 4 میچز میں سے 2 میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ 2 میچز میں ناکامی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی گزشتہ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے لیکن انجری کے باوجود جارحانہ کھیل پیش کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔

پشاور زلمی کے کھلاڑی حارث سہیل پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے ہیں جس کے باعث انہیں آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ عمید آصف کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹورنامنٹ میں کارکردگی مایوس کن رہی ہے اور میک کولم الیون نے ایونٹ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ہے جس کے بعد اگلے مرحلے کے لیے ٹاپ 4 میں پوزیشن بنانا مشکل ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here