ملتان:موسمی انفلوئنزا کا ایک اور مریض دم توڑ گیا، تعداد 19 ہوگئی

Multan: Another patient of seasonal influenza passed away, number rises to 19
Multan: Another patient of seasonal influenza passed away, number rises to 19

:ملتان

نشتر اسپتال میں موسمی انفلوئنزا وائرس میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا، جس کے بعد 25 دن میں اس وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق آج دم توڑنے والی 45 سالہ مریم کا تعلق ملتان سے ہے۔

ملتان کے نشتر اسپتال میں اس وقت بھی موسمی انفلوئنزا میں مبتلا 28 مریض زیرِعلاج ہیں۔

گزشتہ 25 دنوں میں موسمی انفلوانزا کے شبہ میں 137 مریضوں کو نشتر اسپتال لایا گیا ہے، جن میں سے اب تک 67 افراد میں انفلوانزا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے، خصوصاً پانی ابال کر پینے کی سخت ہدایت دی گئی ہے۔

دوسری جانب اسپتالوں میں انفلوئنزا کے مریضوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے، تاہم نشتر اسپتال میں قائم فلو کاؤنٹر سے عام شہریوں کو ویکسینیشن فراہم نہ کیے جانے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here