آئی بی ایف ٹائٹل، محمد وسیم کا 15جولائی کو ملائیشیا میں میتھالین سے ٹکراؤ

Muhammad Waseem to fight South African MThalane for IBF flyweight title
Muhammad Waseem to fight South African MThalane for IBF flyweight title

:کراچی

 پاکستانی باکسر محمد وسیم آئی بی ایف فلائی ویٹ ٹائٹل کیلیے جنوبی افریقہ کے میتھالین سے مقابلہ کریں گے۔

 رپورٹ کے مطابق پاکستان کے واحد ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیتنے والے محمد وسیم اب 15 جولائی کو ملائیشیا میں آئی بی ایف فلائی ویٹ ورلڈ ٹائٹل بائوٹ میں جنوبی افریقی حریف میتھالین کیخلاف رنگ میں اتریں گے۔

یہ پہلا موقع ہے جب کوئی پاکستانی باکسر آئی بی ایف ورلڈ ٹائٹل کیلیے فائٹ کرنے جارہا ہے، وسیم کے مطابق فلپائنی باکسر ڈونی نائٹیز کی خالی ہونے والی جگہ ورلڈ ٹائٹل پانے کیلیے ان کے پاس یہ سنہری موقع ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here