آرمی چیف سے برطانوی سیکریٹری دفاع اسٹیفن لیوگروف کی ملاقات

Mr. Stephen Lovegrove CB, Permanent Secretary for the Ministry of Defence, UK called on General Qamar Javed Bajwa
Mr. Stephen Lovegrove CB, Permanent Secretary for the Ministry of Defence, UK called on General Qamar Javed Bajwa

:راولپنڈی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی سیکریٹری دفاع اسٹیفن لیوگروف نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانوی سیکریٹری دفاع نے آرمی چیف سے ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور سمیت خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ برطانوی سیکریٹری دفاع نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here