مکیش امبانی کی بیٹی کی مہنگی ترین شادی کی تقریب، ہیلری کلنٹن اور بیونسے بھی شریک

most expensive wedding ceremony of Mukesh Ambani's daughter
most expensive wedding ceremony of Mukesh Ambani's daughter

ارب پتی تاجر مکیش امبانی کی صاحبزادی ایشا امبانی کی شادی کو بھارت کی مہنگی ترین شادی قرار دیا جارہا ہے، جہاں مہمانوں کے لیے 100 چارٹرڈ طیاروں اور سیکڑوں لگژری گاڑیوں کے ساتھ ساتھ فائیو اسٹار ہوٹلز میں قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔

ایشا امبانی ایک اور ارب پتی تاجر کے بیٹے آنند پیرامل کے ساتھ 12 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی، لیکن بھارتی شہر ادھے پور میں شادی سے پہلے کی تقریبات جاری ہیں، جہاں بالی وڈ اسٹارز نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

سنگیت کی تقریب کا آغاز ایشا امبانی کی والدہ انیتا امبانی نے اپنی پرفارمنس سے کیا۔

تقریب میں بالی وڈ اسٹارز تو موجود تھے ہی، لیکن امریکا کی سابق سیکریٹری آف اسٹیٹ ہیلری کلنٹن کی آمد نے تو چار چاند لگا دیئے۔

View this post on Instagram

Precious pic 🥰!! The first time in my life that i asked to be introduced to someone…Thank you @smritiiraniofficial for the same 🙂. I loove @hillaryclinton ♥️. A woman who has weathered every storm with equanimity and who never gives up…I felt hopeful while she campaigned to be #President and felt a certain hopelessness when she didn’t make it…But in a few days i realized that only when the glass ceiling is shattered can we reach the sky and she broke it for us…and thus paved the way for someone else to reach for the boundless blue. You may find many reasons to dislike her but that’s because you are judging her because she dared to travel where most don’t…Thank you @hillaryclinton for all that you are and for being a HERO ☀️!! And thank you my #siddharthroykapur for being a walking talking encyclopedia on American politics and for thereby introducing me to Her 🙂. I couldn’t have imagined waking up at 6am to watch the primaries until you happened to me 😜.

A post shared by Vidya Balan (@balanvidya) on

اتوار کو تقریب مزید بارونق ہوگئی جب امریکی گلوکار بیونسے نے بھی شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں بیونسے کو سرخ اور گولڈ گاؤن میں ملبوس گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جنہوں نے عنقریب شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کے لیے ایک رومانٹک گانا گایا۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے رقص نے تو سب کو خوب ہی محظوظ کیا۔

ایک اور ویڈیو میں ایشوریا رائے بچن اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آئیں۔

سنگیت کی تقریب میں دپیکا پڈوکون نے بھی رقص کرتے ہوئے خوب انجوائے کیا۔

اور دولہا دلہن کیسے پیچھے رہتے؟ انہوں نے بھی سنگیت میں کپل ڈانس کیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here