1300 سے زائد خواتین نے سفید عروسی لباس پہننے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

More than 1,300 women set the world record for wearing white wedding dresses
More than 1,300 women set the world record for wearing white wedding dresses

اسپین میں 1,300 سے زائد خواتین نے سفید رنگ کا روایتی شادی کا جوڑا پہن کر عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا۔

اسپین میں شادی کے جوڑوں کے کاروبار سے منسلک خاتون سڈیکا نویاس نے ایک نئے اسٹور کے افتتاح کے موقع پر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا پروگرام منعقد کیا جس میں اسپین بھر سے 19 سے لے کر 92 سال تک کی خواتین نے حصہ لیا۔

انتظامیہ کے مطابق جس مقام پر یہ عالمی ریکارڈ قائم کیا جانا تھا وہاں داخل ہونے کے لیے قطار اتنی لمبی تھی کہ کچھ خواتین ریکارڈ میں حصہ لیے بغیر ہی گھر روانہ ہو گیئں۔

اس عالمی ریکارڈ میں حصہ لینے والی خواتین میں شادی شدہ، غیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ خواتین شامل تھیں جنہوں نے سر سے پاوں تک ہر چیز سفید رنگ کی زیب تن کر رکھی تھی۔

92 سالہ تریسا بیرنا جو کہ اس ریکارڈ کی سب سے عمر رسیدہ خاتون تھیں کا کہنا تھا کہ زندگی میں پہلی مرتبہ سفید رنگ کا روایتی شادی کا جوڑا پہننے کا موقع ملا کیونکہ جس وقت میری شادی ہوئی تھی تو میں اتنا مہنگا جوڑا نہیں خرید سکتی تھی اور اپنی شادی پر میں نے کالے رنگ کا جوڑا پہنا تھا۔

عالمی ریکارڈ میں حصہ لینے والی ہر خاتون کو ’حاضری فلیئر‘ دیا گیا جو انہیں ہمیشہ یاد رہے گا کہ اس عالمی ریکاڈ کو بنانے کے لیے انہوں نے بھی اپنا حصہ ڈالا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here