’موبائل کمپنیوں کے سالانہ مبینہ طور پر 400 ارب کا ٹیکس نہ دینے کا انکشاف‘

Mobile Companies does not pay 400 billion tax annually
Mobile Companies does not pay 400 billion tax annually

:اسلام آباد

چیئرمین نیب نے انکشاف کیا ہےکہ ملک ملک میں کام کرنے والی موبائل فون کمپنیاں سالانہ مبینہ طور پر 400 ارب کا ٹیکس نہیں دیتیں۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جب کہ چیئرمین نیب نے شرکا کو سپریم کورٹ کے نیب کے بارے میں 173فیصلے اور قانون پڑھنے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران چیئرمین نیب نے کہا کہ کوئی بھی انکوائری یاتحقیقات قانون کے دائرے کے باہر نہیں ہونی چاہیے، پوری قوم کے ساتھ مل کر ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہے۔

چیئرمین نیب نے انکشاف کیا کہ موبائل فون کمپنیاں سالانہ مبینہ طور پر 400 ارب روپے کا ٹیکس نہیں دیتیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here