چین میں فحش مواد شائع کرنے والی موبائل ایپ اور ویب سایٹ بند

Mobile app and websites off publishing porn content in China
Mobile app and websites off publishing porn content in China

:بیجنگ

چین نے فحش مواد اور بے ہودہ لطیفے پھیلانے والی موبائل ایپ اور ویب سایٹ کو بند کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے ایک نیوز ویب سایٹ ’ ٹووٹیو‘ کی موبائل ایپ کے ذریعے بے ہودہ اور فحش مواد شائع کرنے پر موبائل ایپ اور وی چیٹ اکاؤنٹ ’ نیہان دوانزی‘ کو بند کردیا ہے۔  ان اکاؤنٹس پر اخلاق سے گری ہوئی تصاویر اور ویڈیوز شائع کی جاتی تھی جس پر گزشتہ ماہ چینی وزارت اطلاعات و نشریات نے مذکورہ ویب سایٹ اور موبائل ایپ کمپنی کو خبردار بھی کیا تھا۔

چین کے سرکاری ریڈیو اور ٹی وی چینل پر جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ فحش لطیفے پھیلانے والی موبائل ایپ ’ ڈرٹی جوکس‘ اور ’وی چیٹ‘ کو تنبہیہ کے باوجود فحش مواد شائع کرنے کے جرم میں بند کردیا گیا۔ ویب سائٹ اور موبائل ایپ ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے تھے جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔ 

ڈرٹی جوکس اور وی چیٹ کے خلاف حکومت کو کافی عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں جس کے بعد چینی حکومت نے ان کی بندش کا فیصلہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here