الجزائر میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 100 سے زائد اہلکار ہلاک

Military plane crashes in Algeria, more than 100 soldiers killed
Military plane crashes in Algeria, more than 100 soldiers killed

:الجزائر

الجزائر میں فوجی دستے اور جنگی سامان لے جانے والا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 100 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق الجزائر کے دارالحکومت سے 20 میل کی دوری پر فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ طیارے نے ملٹری بیس کے نزدیک ایئرپورٹ بوفارک سے پرواز بھری تھی کہ اچانک گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 100 سے زائد فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ سوویت ساختہ ’الیوشن II-76‘ تھا جو طویل فاصلے تک پرواز کرسکتا تھا اور اس میں 120 مسافروں کے سوار ہونے کی گنجائش تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ  فوجی دستوں اور ساز و سامان کو لے کر بوفارک ایئرپورٹ سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ طیارے کے گرنے سے پہلے اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو دہشت گردی کے پہلو سمیت دیگر وجوہات معلوم کرے گی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا گیا ہے اور سرکاری اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ریسکیو ادارے کی 14 سے زائد ایمبولینس نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے اور اب تک درجنوں لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایئر پورٹ کے اطراف تمام راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ تاحال ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ حکومتی ذرائع نے بھی ہلاکتوں سے متعلق کسی قسم کے تبصرے سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے چار سال قبل بھی الجزائر میں فوجی حکام اور ان کے اہل خانہ کو لے جانے والے طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 77 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here