خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ

Mild quake jolts upper parts of country
Mild quake jolts upper parts of country

:پشاور

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹراسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

نجی نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا کے متعدد اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جن اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں بٹ خیلہ، بونیر، مالاکنڈ، دیر لوئر، ہری پور، چترال اور ان سے ملحقہ علاقے شامل ہیں۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 120 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش تاجکستان اور چین کا سرحدی علاقہ تھا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here