محکمہ موسمیات کی کراچی میں کل سے گرمی پڑنے کی پیشگوئی

Met Office predicted the heat in Karachi
Met Office predicted the heat in Karachi

:کراچی

محکمہ موسمیات نے شہر میں کل سے منگل تک گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی۔

کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کے باعث عوام کرکٹ بخار میں مبتلا ہیں، کرکٹ دیوانوں نے کل میچ اسٹیٹڈیم میں دیکھنے کے لیے ٹکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں اور شائقین کو کل کے دن کا شدت سے انتظار ہے لیکن ایسے میں محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کے لیے تھوڑی سی پریشانی کی خبر بھی سنائی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں کل سے منگل تک گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے اور درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سے پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق ہوا میں نمی کم ہونے سے درجہ حرارت کی شدت زیادہ محسوس نہیں ہوگی۔

شاہد عباس نے بتایا کہ منگل تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کے بعد بدھ سے سمندری ہوائیں چلیں گے جس سے موسم بہتر ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے بعد شہری گرمی سے لاپرواہ ہیں اور میچ دیکھنے کے لیے شدید بے چین ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here