میمو گیٹ جعلی کیس تھا اس میں کوئی جان نہیں: بلاول بھٹو زرداری

Memo Gate was a fake case, no soul in it: Bilawal Bhutto Zardari
Memo Gate was a fake case, no soul in it: Bilawal Bhutto Zardari

:کراچی

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہےکہ سب جانتے ہیں کہ میمو گیٹ جعلی کیس تھا اور اس میں کوئی جان نہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی رابطہ مہم چلا رہی ہے، پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام بیروزگاری، مہنگائی اور دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہم ملک کو خوش حال اور پرامن پاکستان بنائیں گے۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ مجھےکیوں نکالا عوام کا مسئلہ نہیں ہے، عوام کو نوازشریف کی نااہلی اور پاناماکیس سےکوئی غرض نہیں، نوازشریف توجہ ہٹانے کے لیے میمو گیٹ کیس لارہے ہیں، سب جانتے ہیں کہ میمو گیٹ جعلی کیس تھا اور اس میں کوئی جان نہیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عمران خان اور شہبازشریف کو دعوت ہے کہ آئیں کراچی سے الیکشن لڑیں، کراچی کےعوام صرف پیپلزپارٹی کوکامیاب کرائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here