مسلم لیگ (ن) کی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

meeting of the new Central Executive Committee of the Muslim League (N)
meeting of the new Central Executive Committee of the Muslim League (N)

اسلام آباد:

سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں کمیٹی کے 27 ارکان موجود ہیں۔

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سمیت دیگر موجود ہیں۔

نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، چوہدری نثار اور رانا ثناءاللہ بھی موجود ہیں۔

اجلاس میں موجودہ درپیش چیلنجز، سیاسی صورت حال سے نمٹنے کے ساتھ پارٹی کے مستقبل اور تنظیمی امور پر مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مشاہداللہ نے میڈیا کو بتایا کہ اجلاس کے دوران نواز شریف کو درپیش عدالتی کیسز اور تنظیمی ڈھانچے پر بات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر نواز شریف کی حق حکمرانی اور قانون کی بالادستی کے لئےجدوجہد پر بھی مشاورت ہوگی اور اس حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

اس سے قبل ترجمان مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر آصف کرمانی نے 27 رکنی مرکزی مجلس عاملہ کے نام جاری کئے تھے، جن میں راجہ ظفرالحق، شاہد خاقان عباسی، شہباز شریف، چوہدری نثار، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، ایاز صادق، احسن اقبال ، سعد رفیق، مریم نواز، حمزہ شہباز اور مریم اورنگزیب کے نام شامل ہیں۔

نواب ثناء اللہ زہری، فاروق حیدر، حافظ حفیظ الرحمان ،پرویز رشید، برجیس طاہر، مہتاب احمد، بیگم عشرت اشرف، مشاہد اللہ، امیر مقام، بابو سرفراز خان جتوئی ،اسد خان جونیجو، عرفان صدیقی، چوہدری شیر علی اور ڈاکٹر آصف کرمانی بھی مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان میں شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here