میشا شفیع نے قانونی معاونت حاصل کرلی

Meesha Shafi appoints legal team for sexual harassment claim against Ali Zafar
Meesha Shafi appoints legal team for sexual harassment claim against Ali Zafar

:لاھور

گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے گلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف  جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات کے حوالے سے قانونی معاونت حاصل کرلی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے میشا شفیع نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں علی ظفر پر جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا، تاہم علی ظفر نے اس کی تردید کردی تھی۔ گذشتہ روز گلوگار کی جانب سے میشا شفیع کو قانونی نوٹس بھی بھجوا دیا گیا، جس میں ان سے معافی کا مطالبہ کیا گیا۔

اور اب میشا شفیع نے اس کیس کے سلسلے میں قانونی معاونت حاصل کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میشا نے لکھا کہ ‘انہوں نے علی ظفر پر جنسی ہراساں کیے جانے کے الزامات سے متعلق کیس کے لیے بیرسٹر محمد احمد اور نگہت داد کی خدمات حاصل کی ہیں’۔

میشا کا مزید کہنا تھا کہ ‘کیس کے تمام معاملات بیرسٹر محمد احمد اور نگہت داد دیکھیں گی، میڈیا سے گزارش ہے کہ اس کیس کے حوالے سے کسی بھی قسم کی اَپ ڈیٹ کے لیے ان کے وکلاء سے رابطہ کریں’۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں علی ظفر پر ایک سے زائد مرتبہ جنسی ہراساں کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا جس کیعلی ظفر نے تردید کردی تھی۔

گذشتہ روز علی ظفر کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں گلوکار نے موقف اختیار کیا تھا کہ میشا شفیع نے ان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے اور ہراساں کرنےکا جھوٹا دعویٰ کیا ہے۔

قانونی نوٹس میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ میشا شفیع دو ہفتوں میں معافی مانگیں ورنہ 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here