اداکارہ میرا کا پاسپورٹ دبئی حکام نے ضبط کر لیا

Meera's passport confiscated in Dubai
Meera's passport confiscated in Dubai

پاکستان کی مقبول اداکارہ میرا کا پاسپورٹ دبئی میں حکام نے ضبط کر لیا۔

اداکارہ میرا اپنی فلم ‘باجی’ کی ریلیز کے بعد اس وقت دبئی میں موجود ہیں جہاں ان کا پاسپورٹ ضبط کرلیا گیا ہے۔

اداکارہ کے منیجر حسن کے مطابق میرا کے پاسپورٹ کی تاریخ میعاد ختم ہوگئی  تھی جس کے باعث دبئی حکام نے ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا تھا۔

 اداکارہ کے منیجر نے مزید بتایا کہ اب میرا کا نیا پاسپورٹ بن گیا ہے اور وہ رواں ہفتے پاکستان واپس آجائیں گی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ باجی’ میں میرا نے ماڈل آمنہ الیاس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here